بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا آج 149 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب
قائداعظم کا 149 واں یوم پیدائش
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب سے متاثر
تقریبات کا انعقاد
بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ڈی سی پی میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب، تمام ورکرز سے محبت کرتے ہیں، ایم ڈی عاصم رضا
مزار قائد پر تقریب
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، میجر جنرل افتخار حسین چودھری (ہلال امتیاز) تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے مزار قائد پر سلامی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان، ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
گارڈز کی ذمہ داری
پاک فوج کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، میجر جنرل افتخار چودھری نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب ایک مہینے میں تین بار صفر پر آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
قائد ریذیڈنسی کی تقریب
قائد ریذیڈنسی زیارت میں گارڈ آف آنر اور پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
قائداعظم کی زندگی
قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور ایک سیاست دان تھے، انہوں نے اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے ایک آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ ایمان، اتحاد، اور تنظیم پر مبنی اصول قائد کی زندگی کا نچوڑ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو سستا شاہ رخ خان قرار دے دیا
اقوام کا رہنما
بابائے قوم نے اپنے کردار اور عمل سے پوری دنیا کو دکھایا کہ ایک سچی اور دیانت دار قیادت کیا کر سکتی ہے۔ نہرو، پٹیل اور گاندھی جیسے سیاستدانوں کے ہوتے ہوئے قائداعظم نے قوم کو پاکستان کی منزل سے ہمکنار کیا۔ قائداعظم کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ہر فرد کو مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہو۔
تاریخی شخصیت
قائداعظم محمد علی جناح دنیا کی چند ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو علیحدہ وطن دلایا۔ مسلمانوں پر ان کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔








