بلوچستان میں ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی
ٹرین سروس کی معطلی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے باجوڑ دھماکے کے شہید اسسٹنٹ کمشنر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
سیکیورٹی خدشات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوئی۔
دیگر ٹرینوں کی روانگی
کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل اور سرحدی شہر چمن کیلئے چمن پسنجر بھی آج نہیں چلے گی۔ بلوچستان سے ٹرین سروس کل سے معمول کے مطابق چلے گی۔








