قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج
خراج عقیدت:
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افواج پاکستان کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالب علم فرخ سجاد تارڑ کا کارنامہ، برطانوی یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
قائداعظم کی قیادت:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی بزنس مین سہیل الزرعونی کی طرف سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں عشائیہ
شاندار خراج عقیدت:
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کی جانب سے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے ویژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔
عزم و ارادہ:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے نظریات اور امنگوں کے مطابق بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا، ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ، قومی استحکام، امن و ترقی کیلئے کاوشوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔








