قائداعظمؒ جمہوریت، انصاف اور برابری کے علمبردار تھے: صدر، وزیراعظم کا پیغام
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج قائداعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ یقین محکم اور انتھک محنت کو یاد کرنے کا دن ہے جس نے پاکستان کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا۔ قائداعظمؒ جمہوریت، انصاف اور برابری کے علمبردار تھے، یہ اقدار ہمارے قومی سفر کا مرکز ہیں۔ قائد کے اصول ہماری ترقی، سماجی ہم آہنگی اور اعتماد کے استحکام کیلئے آج بھی ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے 3 نومولود جھلس کر جاں بحق
چیلنجز کا سامنا اور قائداعظمؒ کی رہنمائی
ان کا کہنا تھا کہ جب قوم مختلف چیلنجز سے نمٹ رہی ہے تو قائداعظمؒ کی قیادت اور اصول آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ قوم آئندہ برس قائداعظم کے 150 ویں یومِ پیدائش کی جانب بڑھ رہی ہے، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معلومات تک رسائی عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کیلیے ناگزیر ہے:وزیر اعلیٰ مریم نواز
نوجوانوں سے اپیل
صدر مملکت نے کہا کہ ضروری ہےکہ قائداعظمؒ کی زندگی اور جدوجہد پر سنجیدہ غور کیا جائے، ان کے وژن سے وابستگی کی تجدید کی جائے اور ان کے نظریات کو دیانت اور مقصدیت کے ساتھ آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جائے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ قائداعظمؒ کی اقدار سے وابستہ رہتے ہوئے ایک پرامن اور جامع پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائداعظم کے 149 ویں یوم پیدائش پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اس موقع پر بابائے قوم کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ قائداعظم کا یوم پیدائش تجدیدِ عہد کا دن ہے اور ان کے رہنما اصولوں پر انفرادی اور قومی سطح پر عمل ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر
قائداعظمؒ کی تعلیمات
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب، ہم آہنگی اور انصاف کا درس دیا، جبکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم روشن قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی
قوم کا عزم
شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت نے قیام پاکستان کو ممکن بنایا۔ قائداعظم نے تاریخ کا دھارا موڑ کر مسلمانوں کا خواب حقیقت میں بدلا، آزاد، خودمختار اور فلاحی ریاست کیلئے جدوجہد کی اور سامراجی قوتوں کو شکست دی۔
متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت
وزیراعظم نے قوم پر زور دیا کہ آج اس عزم کی تجدید کریں کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قوم کے وقار، تحفظ اور خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔








