ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام

کرسمس کا تہوار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوس ہوتا ہے کہ ہم سرکار کا پیسہ بے دردی سے خرچتے ہیں اور اس سے بھی زیادہ بے دردی سے ضائع کرتے ہیں، بھائی یہاں کون کسی کو پوچھتا ہے؟

ملک بھر میں تقریبات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات ہوئیں، کراچی کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔

لاہور بھر میں بھی چرچز کو سجا دیا گیا، خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے گرجا گھروں کا رخ کیا۔ مسیحی برادری کرسمس شاپنگ اور عبادات میں مصروف رہی، سکیورٹی کے انتظامات سخت رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل: مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر

صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

صدر اور وزیراعظم نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کرسمس کا تہوار امید، امن اور ہمدردی کاپیغام لے کر آتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام اہل وطن کو اس تہوار کی روایتی خوشیاں مبارک ہوں، دعاگو ہیں یہ کرسمس امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔ مسیحی بھائی پاکستان میں فعال، مثبت اور پر امن برادری کی حیثیت سے قابل قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پوری قوم کے شانہ بشانہ انکی قربانیاں ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔

افواج پاکستان کی مبارکباد

افواج پاکستان نے بھی ملک کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور قومی ترقی میں مسیحی برداری کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...