کراچی میں آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کے لیے بنی سرنگ پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار
کراچی میں تیل چوری کی کوشش ناکام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسموگ سے سانس کی بیماریوں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
گودام میں کھدائی کا انکشاف
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بتایا کہ ملزمان نے ایک گودام کے اندر گہری کھدائی کی تھی، جہاں سے تیل چوری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کے دورۂ ملائیشیا سے تعلقات میں استحکام، اعتماد میں اضافہ، سنہری 50 سال کا آغاز کرنے کا عزم
پولیس کا کارروائی کا اعلان
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پارکو کی پائپ لائن سے چوری کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان نے 17 فٹ گہری اور 140 میٹر لمبی سرنگ بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ ملکر بہن کو قتل کر دیا لیکن کیوں؟ افسوسناک انکشاف
چوری کے آلات کی برآمدگی
گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے تیل چوری کے لیے استعمال ہونے والے کلپ، پائپ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
پہلے بھی ناکام کوششیں
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی۔








