قومی ایئر لائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل
فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی قومی ایئر لائن کی نجکاری میں شمولیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ جذباتی اور تاریخی حوالوں کے ساتھ شدید تکنیکی حملے کر رہا تھا، میری طرف سے بھی جواب میں گولے داغے جا رہے تھے، ہم دونوں ہی شدید تھک چکے تھے
مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت
روزنامہ جنگ کے مطابق اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکہ سے متفق ہیں
کنسورشیم کی بولی اور حصص کی خریداری
اعلامیے کے مطابق کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر
انتظامی ڈھانچہ
اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔
سرمایہ کاری کی تفصیلات
اعلامیے کے مطابق زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔








