کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی کارروائی، دو ارب 64 کروڑ روپے کے ٹیکس واجبات وصول
لاہور میں بڑی ٹیکس ریکوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے کارروائی کے دوران 2.646 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
ریکوری کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ریکوری انکم ٹیکس واجب الادا رقم سے متعلق ہے جو ایک ایسے ٹیکس دہندہ کے خلاف قائم کی گئی تھی جو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا تھا اور یہ رقم تشخیصی کارروائی کی کامیاب تکمیل کے بعد متعین کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہد خٹک کا قومی اسمبلی کی تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
پیشہ ورانہ حکمت عملی
کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نہ صرف ایک ہی کیس میں بھاری مالیت کا ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا بلکہ تمام قانونی تقاضوں کو پیشہ وارانہ انداز میں اور ٹیکس قوانین کی متعلقہ دفعات کے عین مطابق پورا کرتے ہوئے اس کی ریکوری بھی یقینی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے 4 پارٹیاں شارٹ لسٹ
حقیقت کی عکاسی
یہ ریکوری فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اس کی فیلڈ فارمیشنز کی اعلیٰ مالیت کے مقدمات کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور سرکاری محاصل کے تحفظ میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور مؤثریت کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا
ایف بی آر کا عزم
ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ کارروائی سے ٹیکس نادہندگی کے سنگین معاملات سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر کے مضبوط مؤقف کی عکاسی ہورہی ہے اور اس عمل میں قانونی تقاضوں اور انصاف کو بھی یقینی بنایا گیا۔
افسران کے کردار کی تعریف
ممبر ان لینڈریونیوآپریشنز نے سی ٹی او لاہور کے افسران کی ٹیکس قوانین کے نفاذ اور عوامی محاصل کے تحفظ کے لیے کی جانے والی انتھک کاوشوں کو سراہا۔ ایف بی آر نے رضاکارانہ تعمیل کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ عدم تعمیل کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔








