معتبر یوٹیوبر کی گھر سے لاش برآمد
ادام دی وو کا انتقال
نیویارک (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر اور اولین کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہونے والے ’ایڈم دی وو‘ 51 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی پارلیمنٹ نے انتہاپسند خاتون سیاستدان کو برقعہ پہن کر ایوان میں آنے پر معطل کر دیا
پولیس کی تفتیش
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کا اصل نام ڈیوڈ ایڈم ولیمز تھا اور وہ امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ اوسیولا کاؤنٹی شیرف آفس نے تصدیق کی ہے کہ حکام کو ایڈم دی وو سے طویل عرصے تک کوئی رابطہ نہ ہونے پر تشویش لاحق ہوئی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پریش راول کی ’ہیرا پھیری 3‘ سے علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے آ گئیں
دریافت کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ایڈم دی وو کے ایک دوست نے سیڑھی کے ذریعے گھر کی تیسری منزل کی کھڑکی سے اندر جھانکا تو انہیں بستر پر پڑا دیکھا۔ فائر ریسکیو ٹیم کے ہمراہ گھر میں داخل ہونے پر ایڈم دی وو کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی
موت کی وجہ
شیرف آفس کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے میڈیکل ایگزامنر پوسٹ مارٹم کرے گا، جبکہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے مشکوک شواہد سامنے نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ ہاٹ لائن ”1373” اور ”گرین پنجاب ایپ” کا افتتاح، بھارتی پنجاب کیساتھ کلائیمیٹ ڈپلومیسی شروع کرنی چاہیے: مریم نواز
یوٹیوب کی دنیا میں ایڈم دی وو کا سفر
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ایڈم ولیمز نے 2009 میں یوٹیوب پر اپنے سفر کا آغاز کیا، جبکہ 2012 میں مشہور چینل “The Daily Woo” لانچ کیا۔ انہوں نے پانچ برس تک مسلسل روزانہ ولاگز کیے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں کا سفر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
وی لاگ کی خصوصیات
ان کے ولاگز میں تفریحی پارکس، بھوت بنگلے، چھوٹے قصبے اور منفرد مقامات کو خاص طور پر دکھایا جاتا تھا، جس کی وجہ سے وہ یوٹیوب کمیونٹی میں بے حد مقبول ہوئے۔
آخری وی لاگ اور مداحوں کا ردعمل
یاد رہے کہ ایڈم دی وو کا آخری وی لاگ ہفتہ 21 دسمبر کو اپ لوڈ ہوا تھا، جس میں انہوں نے شہر کی کرسمس سجاوٹ کا ٹور دکھایا تھا۔ ان کے انتقال پر دنیا بھر میں مداحوں اور یوٹیوب کمیونٹی کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے.








