پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا: وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔ پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ انٹرویوز کی بنیاد پر ہے اور جو مواد ہمیں ملا، اس کا صرف 10 فیصد رپورٹ میں ہے، بشریٰ تسکین کا موقف آگیا۔
مزارِ قائد پر حاضری
مزارِ قائدؒ پر حاضری دینے کے بعد گورنر سندھ اور کابینہ ارکان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا۔ ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ، لاہور پولیس نے سال 2025 کا شاندار کارکردگی ریکارڈ جاری کر دیا
قومی ایئر لائن کی نجکاری
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری ہوئی ہے، ایئر لائن کے ملازمین کو تحفظ دیا جائے۔
مزار پر پھولوں کی چادر
قبل ازیں مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔








