فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت
آرمی چیف کی کرسمس تقریبات میں شرکت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں شدید بارش، 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری، متعدد ٹرینیں منسوخ
مسیحی برادری کو مبارکباد
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے اس موقع کو منایا اور انہیں کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل نے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بانیٔ پاکستان کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے نظریے کی بنیاد قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی ٹیوشن فیس میں 200 فیصد اضافہ
مسیحی معاشرے کی خدمات کا اعتراف
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کی اور قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحوں کی خدمات کو سراہا۔
بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے مساوی مواقع اور آئین میں درج مشترکہ اقدار میں مضمر ہے۔








