ایم کیو ایس سی کی قائد کے یوم ولادت پر سالگرہ کی تقریب، قائد کا ویژن ترقی کی ضمانت ہے: مقررین
بانی پاکستان کی سالگرہ کی تقریب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 149ویں یوم ولادت کے موقع پر ان کی سالگرہ کی تقریب معروف سیاسی و سماجی رہنما محفوظ النبی خان کی زیر صدارت انکی رہائشگاہ محفوظیہ ہاؤس نرسری میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن اور امریکہ سے آنے والے انجنوں کی تربیت کی ضرورت
مقررین کا خراج عقیدت
تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور قائد اعظم کے ویژن اور اصولوں پر عملدرآمد کو ملکی ترقی و خوشحالی کی ضمانت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ علی کی “کلرز آف پاکستان” پینٹنگ نمائش جدہ کے ادھم آرٹ گیلری میں
مقررین کی فہرست
مقررین میں فرزندان پاکستان کے بانی رانا اشفاق رسول، کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان، پیغام پاکستان کے صدر سید عبد الباسط، پاکستان مسلم لیگ (جونیجو) سندھ کے جنرل سیکریٹری معیز الحسن، تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد، ورلڈ جونا گڑھ آرگنائزیشن کے سربراہ محمد یاسین ایڈووکیٹ، ایم کیو ایس سی کے چیئرمین اسلم خان فاروقی، ماسٹر زاہد حسین و دیگر نے خطاب کیا۔ قمر الزماں صدیقی نے قائد اعظم کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
ملکی معیشت اور امن کی ضرورت
مقررین نے کہا کہ ملک و نئی نسل کا مستقبل روشن بنانے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا اور دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کا مطالبہ کیا۔








