خانہ بدوش کمیونٹی کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ڈاکٹر سعید الٰہی کی زیر صدارت اہم اجلاس
اجلاس کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سول سروس آفیسرز میس (جی او آر 1) میں ڈاکٹر سعید الہٰی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس کا مرکزی موضوع پاکستان کے محروم ترین طبقے ’’خانہ بدوش کمیونٹی‘‘ کو قومی دھارے میں شامل کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
شرکاء کی تفصیلات
اجلاس میں شریک افراد میں مبشر حسین چاند، ڈاکٹر ید اللہ، ڈاکٹر شاہد اور ڈاکٹر عبد القیوم شامل تھے۔ شرکاء نے خانہ بدوش برادری کے مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور ان کی معاشرتی، تعلیمی اور معاشی شمولیت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔
اجلاس کے نتائج
شرکاء کا کہنا تھا کہ طبقاتی تقسیم کا خاتمہ اور تکمیلِ پاکستان کے لیے یہ اجلاس سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد سے خانہ بدوش کمیونٹی کو بنیادی حقوق اور مواقع فراہم ہونے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ یہ اجلاس پاکستان میں پسماندہ اور خانہ بدوش برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت قدم ہے، جو سماجی انصاف اور مساوی ترقی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔








