لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کا ٹول ٹیکس میں اضافہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے شہریوں پر مزید مالی بوجھ ڈالتے ہوئے نادرن اور سدرن لوپس کے ساتھ ساتھ ایسٹرن بائی پاس پر ٹول ٹیکس میں 16.67 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نئی ٹول شرحیں رواں ہفتے کے آغاز سے نافذ العمل ہو چکی ہیں، جن کا اطلاق مختلف اقسام کی گاڑیوں پر کیا گیا ہے۔

نئی ٹول شرحیں

پرو پاکستانی کے مطابق نئی شرحوں کے تحت کاروں اور جیپوں کے لیے ٹول ٹیکس 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے۔ ہائی ایس اور ویگن مالکان کو اب 120 کے بجائے 140 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اسی طرح منی بسوں اور کوسٹرز کے لیے بھی ٹول 120 سے بڑھا کر 140 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ بسوں کے ٹول ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جو اب 300 روپے سے بڑھ کر 350 روپے ہو گیا ہے۔ بھاری گاڑیوں کے لیے بھی نئی شرحیں نافذ کر دی گئی ہیں۔ دو سے تین ایکسل والی لوڈر ٹرک، ڈمپرز اور پک اپس کے لیے ٹول 360 روپے سے بڑھا کر 420 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سے زائد ایکسل والے ٹرکوں اور ٹریلرز کو اب 600 کے بجائے 700 روپے ٹول ادا کرنا ہوگا۔

ٹول ٹیکس میں اضافے کا مقصد

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافے کا مقصد سڑکوں کی دیکھ بھال، آپریشنل اخراجات اور سہولیات میں بہتری لانا ہے۔ تاہم شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کئی حلقوں نے اسے مہنگائی کے شکار عوام پر اضافی بوجھ قرار دیا ہے۔

مستثنیٰ گاڑیاں

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بعض گاڑیاں ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی، جن میں ایمبولینسز، دفاعی گاڑیاں، فائر فائٹنگ وہیکلز، جنازہ گاڑیاں، پولیس گاڑیاں، فلیگ کارز اور ضروری خدمات کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں شامل ہیں۔ ایوانِ صدر، وزیراعظم سیکرٹریٹ، گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے غیر ملکی معززین کی گاڑیاں بھی ٹول سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...