حافظ طاہر محمود اشرفی کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

ملاقات کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ نے پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

ملاقات میں موجود شخصیات

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، حافظ طاہر محمود اشرفی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

چوہدری شجاعت حسین کی خدمات

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی ملک اور قوم کے لیے لازوال خدمات ہیں، چوہدری شجاعت حسین اور ان کے خاندان نے ختم نبوتؐ اور دین کے لیے بہت کام کیا ہے، کوئی دینی کام ان کے خاندان کے بغیر نہیں ہوا۔ جب چوہدری سالک حسین کے پاس مذہبی امور کی وزارت تھی تو حج کے بہترین اور شفاف انتظامات تھے، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں: افغان طالبان کمانڈر

فوج کی خدمات اور امن کی ضرورت

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کر رہی ہیں، بہادر افواج نے مئی کی جنگ میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کیخلاف بھی برسر پیکار ہیں، ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے۔ افواج پاکستان اور سیکیورٹی ادارے ملک میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم قیام امن کی کاوشوں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے خوش رہنا اور دوسروں کو خوش دیکھنا پسند ہے” ثنا یوسف نے ایک اور ویڈیو وائرل

محکمہ اوقاف کے اقدام

دنیا نیوز کے مطابق، صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے محکمہ اوقاف کے امور میں بہتری لانے کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، صوبائی وزیر نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

ڈیجیٹائزیشن اور ترقیاتی منصوبے

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے امور کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش کا پروگرام جاری ہے، داتا دربار کے توسیعی منصوبے پر بھی تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ علماء کرام کی مشاورت سے قرآن بورڈ اور علماء بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے، قرآن کمپلیکس کی شاندار عمارت کو دینی علوم کی ترویج کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ محکمہ کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے بھی بھرپور مہم جاری ہے، محکمہ اوقاف کو ہرقسم کی کرپشن سے پاک کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...