قائد اعظم کے رہنما اصول آج بھی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں: عظمیٰ بخاری
قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کی مبارکباد
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت، سیاسی بصیرت اور اصولی جدوجہد کی بدولت ہمیں آزاد اور خودمختار وطن کی نعمت ملی۔ ان کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصول آج بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی کا لازوال راستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد گاڑی کی جگہ سائیکل پر گھر جانے کو ترجیح دینے والے جوڑے نے سب کو حیران کردیا
آزادی اور خودمختاری کا تحفہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم کا احسان عظیم ہے، آج ہم جس آزادی اور خود مختاری کے ساتھ سانس لے رہے ہیں وہ انہی کی بے مثال جدوجہد کا ثمر ہے، آئیں اس نعمت کی قدر کریں اور ملک کی ترقی کے لیے متحد ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کیرن: پاکستانی سیاحوں کے گیتوں پر بھارتی شہریوں کی تالیوں کی گونج
میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ
عظمٰی بخاری نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ پاک میاں نواز شریف کو صحت و تندرستی کے ساتھ دراز عمر عطا فرمائے۔ نواز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کرتا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
مسیحی برادری کے لیے کرسمس کی مبارکباد
وزیر اطلاعات پنجاب نے دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور بین المذاہب رواداری کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہیں۔ اقلیتیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے لیے سر کا تاج ہیں، پنجاب حکومت انہیں یکساں مواقع، تحفظ اور عزت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تاریخ میں پہلی بار صوبے بھر میں شاندار چراغاں اور سجاوٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ لبرٹی چوک پر 42 فٹ بلند کرسمس ٹری مسیحی برادری سے وزیراعلیٰ کی محبت اور یکجہتی کا عکاس ہے۔
قائد اعظم کے پاکستان کی عملی تعبیر
آخر میں وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قائد اعظم کے پاکستان کی عملی تعبیر کے لیے مسلسل کوشاں ہیں، ہم اتحاد، یقین اور نظم کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کا مضبوط مستقبل دیں گے۔








