گورنر سندھ نے حکومت کی پی ٹی آئی سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
گورنر سندھ کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی
قائد اعظم کے مزار پر حاضری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست خود مذاکرات کو نہیں مانتے۔ جبکہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص آج بھی غرور کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسلام آباد پر چڑھائی کے خواب دیکھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دیرینہ دشنمنی پرفائرنگ، 3 افراد قتل
معاشی میدان میں پاکستان کی تیاری
انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لے گا۔ معرکہ معیشت کے لیے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ جبکہ اس وقت پاکستان خطے کا ایک اہم ترین ملک بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت قومی فریضہ ہے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
سعودی عرب میں پاکستان کا کردار
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دوٹوک پالیسیوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر اہم مقام دلایا۔ بہترین عسکری حکمت عملی کے باعث دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
قومی ایئر لائن کی نجکاری
انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ اور دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔








