سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشتگرد ہلاک
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رانا سکندر حیات اور ندیم افضل چن کے درمیان ایکس پر دلچسپ چیلنج اور جوابی پیغامات کا تبادلہ
آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ۲۷ویں ترمیم: آئین کی تشریح اور عدلیہ کا کردار – مبشر علی زیدی
دہشت گردوں کا خاتمہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجی رنگ لیڈر دلاور سمیت 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کا جاری رہنا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز عزم استحکام سوچ کے تحت آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بھرپور قوت سے جاری رہیں گے۔







