پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا بڑا فیصلہ کر لیا

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق آئندہ برس مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Important Announcement from Emirates Airlines for Travelers Coming to and from Dubai

ہیتھرو ایئرپورٹ پر سلاٹس کا حصول

جیو نیوز کے مطابق پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں۔ جس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ سلاٹس ماضی میں پابندی کے باعث محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو عارضی طور پر دیئے گئے تھے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق پابندی کے دوران قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پی آئی اے نے یہ انتظام کیا تھا۔ جبکہ اب ترکش ایئرلائن سے یہ سلاٹس واپس حاصل کر لیے گئے ہیں۔

سفری سہولیات اور مالی بہتری کی توقعات

اس حوالے سے ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مارچ 2026 سے قومی ایئرلائن لندن کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ لندن فلائٹ آپریشن کی بحالی اور توسیع سے نہ صرف مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ پی آئی اے کی آمدن میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ حکام کے مطابق اس پیشرفت سے قومی ایئر لائن کی مالی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...