عمران خان نے تمام اختیارات محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیے ہیں، ان کو کوئی بھی فیصلہ مفاہمت یا مزاحمت ہم تسلیم کریں گے، سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا گیا، تاہم مخالفین اس میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے دھونی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا
تحصیل باڑہ اور جمرود کا دورہ
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تحصیل باڑہ اور جمرود کا دورہ کیا۔ وہ جمرود میں دل کی مریضہ زینب بچی کے گھر گئے اور اس سے ملاقات کی۔ دل کی مریضہ زینب بچی کا علاج وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر مفت کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم آپ کے ساتھ چلیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کو فون
عوامی مسائل سے آگاہی
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹری آپریشن پر کل جو مؤقف تھا آج بھی وہی مؤقف ہے۔ اس میں کسی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شہناز گل اور شبمن گل بہن بھائی ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی
پروپیگنڈا اور ترقیاتی منصوبے
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا گیا کہ میرا اسمگلروں سے تعلق ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پیکیج پر جلد عملی کام کا آغاز ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے ساتھ چین جانے والے بلال بن ثاقب کی ذاتی خرچے پر اکانومی کلاس میں واپسی، دوران سفر ایئر ہوسٹس کے ساتھ شائستگی سے گفتگو کرنے پر شہری دل جیت لیا۔
عمران خان کی سیاسی حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام اختیارات محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، ان کو کوئی بھی فیصلہ مفاہمت اور یا مزاحمت ہم تسلیم کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا عمران خان کی اسٹریٹ موومنٹ کی ہدایات پر اِسے ہم عروج پر لے جائیں گے۔
حکومتی رابطوں کی کمی
تیراہ سے نقل مکانی کے حوالے سے میرے ساتھ کسی سرکاری بندے نے رابطہ نہیں کیا۔








