سندھ حکومت کا مقابلہ دوسرے صوبوں سے نہیں دنیا سے ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا پیغام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے صحت کے نظام میں صوبوں سے نہیں عالمی سطح پر مقابلہ کر رہے ہیں، اب سندھ حکومت کا مقابلہ دیگر صوبوں سے نہیں دنیا سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں نے بچوں کو اغوا کر لیا، ویڈیو بھی ریلیز
انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب
کراچی میں انڈس اسپتال کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں ایک جال بچھایا ہے، آپ پسماندہ علاقوں کو دیکھیں، قمبر شہداد کوٹ اور بلوچستان کے علاقے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ سندھ حکومت نے گمبٹ میں بھی بہتر سہولت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورۂ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
حکومت کی ذمہ داری
بلاول بھٹو نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان صرف نعرہ نہیں، بلکہ منشور ہے، نظریہ ہے، اور سوچ ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غریب ترین لوگوں کا خیال رکھا جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ حکومت سندھ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ دیگر شہریوں میں بھی انڈس اسپتال کو لے کر جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 کی بہترین چھوٹی ویڈیو ڈاؤن لوڈر ایپس
صحت کے نظام کی بہتری
ایس آئی یو ٹی، انڈس اسپتال کے ساتھ پارٹنرشپ ہے، ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی کا نیٹ ورک مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
دیگر شہروں میں سہولیات
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ لاہور میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں، اور وہ کہتے ہیں کہ ہم بنائیں گے۔ ڈسٹرکٹ لیول پر بھی اس اسپتال کی شاخیں ہونی چاہئیں۔
کرسمس کی مبارک باد
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتا ہوں، ہر مذہب بیماروں اور مجبوروں کی مدد کا درس دیتا ہے۔








