اس ملک نے ایک روز عظیم مملکت بننا ہے، ساری توانائیاں اس مشن کے گرد گھومتی تھیں، تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کیلئے گہری محبت رکھتا تھا

مصنف کا تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 390
مسعود کی شخصیت میں پاکستان سے محبت، اپنے ویسیب سے الفت اور بہاول پور کی ترقی کے گرد گھومتی تھی۔ وہ ہمیشہ سے اس بات پر قائل رہا کہ اس ملک نے ایک روز عظیم مملکت بننا ہے۔ اس کی ساری توانائیاں اس مشن کے گرد گھومتی تھیں۔ تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کے لئے گہری محبت رکھتا تھا۔ یہ پر امید شخص کبھی بھی اس نصب العین کے حصول سے مایوس نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی کے الزامات، شاہ چارلس نے چھوٹے بھائی اینڈریو سے پرنس کا لقب واپس لے لیا

مسعود کے مہمان

مجھے یاد ہے بہاول پور میں میرے پہلے رمضان کا پندرہواں روزہ تھا جب ویسب میں بوفے افطار ڈنر کا آغاز ہوا۔ روزہ داروں کی ایک اچھی تعداد اس افطار ڈنر پر مختلف لذیز کھانوں سے افطاری کے لئے آتی لیکن میں اور عامر پہلے دن سے ہی اس کے خاص مہمان بنے تھے۔ وہ روز مسکراتے چہرے سے ہمیں خوش آمدید کہتا۔ ہمارے ساتھ افطاری کرتا۔ ایسی چاہت، محبت اور مہمان نوازی مسعود کے علاوہ کوئی اور نہ کر سکتا تھا۔ مسعود سے محبت کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔ وہ حضرت علامہ اقبالؒ سے بھی والہانہ محبت کرتا تھا۔ اسے پتہ چلا کہ ابا جی حضرت اقبال ؒ کے ساتھ 3 بار ملے تھے تو وہ اپنے دوست علی معین کے ساتھ لاہور میرے گھر آیا۔ ابا جی سے اقبال ؒ سے ملاقات کا حال سنا، اسے ریکارڈ کرکے اپنے پاس محفوظ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال کی تینوں تحصیلوں میں سیلاب کا سروے مکمل

ریحان بن جاوید کی کہانی

مسعود کے دفتر میں ہی ایک روز ریحان بن جاوید سے ملاقات ہو گئی۔ کینٹ صدر میں ”سٹور“ کا مالک۔ بہاول پور کی ایلیٹ کلاس کا مرکز۔جہاں وہ مختلف برانڈز کے کوٹ، شرٹس، پینٹس، جوتے اور خوشبوئیں فروخت کرتا تھا۔ ریحان ریڈیو پاکستان بہاول پور کے مقبول پروگرام”شب صحرا“ کا میزبان بھی تھا۔ یہ پروگرام 13 سال تک بجتا رہا۔ اس کے والد انکل جاوید الزمان مرحوم محکمہ بلدیات سے چیف آفیسر ریٹائر ہوئے اور اپنے زمانے کے دبنگ، نیک نام اور ایماندار افسر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، سنگدل ماں نے مسلسل رونے پر 3 ماہ کے بچے کو زیرزمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا

دوستی کی داستان

میرا عصر سے مغرب تک کا وقت ڈرنگ سٹیڈیم میں سکوائش کھیلتے گزرتا، مغرب سے عشا کی نماز تک مسعود صابر کے ویسب پر۔ وہاں رات کا کھانا کھایا، عشاء کی نماز ادا کی اور رات گئے تک ریحان کی محفل کا حصہ رہتا تھا۔ اُس کے پاس پرانے اور نئے گانوں کی ایسی کولیکشن تھی جو کم کم لوگوں کے پاس ہو گی۔ بس گانے کی فرمائش ہوئی اور لمحوں میں ہی من پسند گانے کانوں کی سماعت سے ٹکراتے رس گھولنے لگتے تھے۔ شوق مشترک ہوں تو یاریاں پکی اور گوڑی ہوتی ہیں۔ آج ایک دھائی گزرنے باوجود بھی یہ یاریاں پہلے دن سے بھی بہت زیادہ گوڑیاں ہیں۔ ریحان پی ٹی آئی کا بھی بڑا حامی اور سرگرم رکن تھا۔ اس نے بھی لمبی سیاہ رات دیکھی اور انصاف کی آواز بلند کرنے کے جرم میں کمپنی کا مہمان بنا اور توبہ تائب ہو گیا۔ حق کی آواز بلند کرنا بھی اب حماقت ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے ایک اور سیارے پر زندگی کے آثار دریافت کرنے کا اعلان کردیا

امیر آف بہاول پور کا ذکر

یہاں ایک اور شخصیت کا ذکر نہ کرنا اس داستان کو تشنہ رکھتا۔ اُن تک پہنچنے کا وسیلہ ریحان ہی بنا تھا۔ خوش رہو دوست۔ خاندانی روایات کا امین باذوق، باوقار، خوش اخلاق، مسکراتا چہرہ۔ یہ ہے مختصر تعارف امیر آف بہاول پور نواب سر محمد صادق خاں عباسی تھامس کے ذاتی معالج ڈاکٹر دیوان علی حق کے پڑپوتے نعمان علیٰ حق کا جو آج بھی اس شہر کی قدیم روایات اور قدروں کو سینے سے لگائے نوابی دور کی کہانی سنا رہا ہے۔ یہ قدریں اور ثقافت اس کے گھر کے در و دیوار سے عیاں ہیں۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...