ایئر سیال کے پاس ٹوٹل 3 طیارے اور تینوں ہی خراب، معاملہ عدالت لے کر جاؤں گا، میاں داؤد ایڈووکیٹ

پائینے والی ایئر سیال کی فنی خرابی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ایئر لائن ایئر سیال کے تینوں طیارے خرابی کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکل کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے معروف وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ہسپتال سے ڈسچارج

مسافر ایک دوست کے ساتھ ایئرپورٹ پر

میاں داؤد ایڈووکیٹ کے مظابق وہ اپنے ایک دوست کو ایئرپورٹ چھوڑنے آئے تھے لیکن پتا چلا کہ طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ ایئر لائن والے لوگوں کو بلا کر کہہ دیتے ہیں کہ طیارہ خراب ہے۔ جب انہوں نے اپنے ایک دوست صحافی سے اس بارے میں پوچھا تو پتا لگا کہ ایئر سیال کے پاس تین طیارے ہیں اور تینوں ہی خراب ہیں اور طیارے ٹھیک ہونے میں 10 دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے

نیشنل ایوی ایشن پالیسی کے امکانات

ایک صارف نے میاں داؤد کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی نیشنل ایوی ایشن پالیسی کے تحت کسی بھی ایئرلائن کو اپنا لائسنس لینے اور برقرار رکھنے کے لئے کم از کم تین عدد طیارے چالو حالت میں رکھنا ضروری ہیں۔ اگر ایوی ایشن معیار کے تین سے کم طیارے ہوں تو اس ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی اور “پاکستان ہمیشہ زندہ باد”

عدالت میں جانے کا ارادہ

اس پر میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا "اس معاملے کو جلد عدالت لے کر جاتے ہیں، یہ تو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔"

سوشل میڈیا پر ردعمل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...