ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا ایمان اور یقین مضبوط ہوتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ درست تھا، عطاتارڑ
وزیر اطلاعات کی تقاریر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا ایمان اور یقین مضبوط ہوتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ درست تھا اور ہمیشہ درست رہے گا۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اڑان پاکستان تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر نوجوانوں نے ملی نغمے پیش کئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: الیکشن ٹریبونل نے 4 یوسیز کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے
بھارتی مداخلت پر ردعمل
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نے ایک خاتون کا نقاب نہیں کھینچا بلکہ تمام مسلمان خواتین کا نقاب کھینچا اور ان کی عزت اور وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات دو قومی نظریے کو مزید تقویت دیتے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا ایمان اور یقین مضبوط ہوتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ درست تھا اور ہمیشہ درست رہے گا۔
پاکستان کی عالمی حیثیت
ان کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا پاکستان کو اہمیت دیتی ہے اور پاکستان کی فوجی طاقت کو مانتی ہے۔








