بنگلہ دیش لیگ ٹیم کے کوچز ناراض، رکشے پر بیٹھ کر واپس چلے گئے
خالد محمود کا ناراضی کا اظہار
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) سابق بنگلہ دیش کپتان اور نوکھالی ایکسپریس کے کوچ خالد محمود ناراضگی کے باعث سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے رکشے میں بیٹھ کر باہر چلے گئے.
یہ بھی پڑھیں: جدہ کیوں پہنچایا؟ متاثرہ مسافر نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا
میڈیا سے گفتگو
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی پی ایل میں ایسا کبھی نہیں دیکھا، میں کسی بھی صورت لیگ میں کام نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس: 15 سالہ طالبعلم کے چاقو کے وار سے ٹیچنگ اسسٹنٹ جاں بحق
بولنگ کوچ کا بھی بائیکاٹ
بولنگ کوچ طلحہ نے بھی سیشن کا بائیکاٹ کر دیا، دونوں رکشے میں بیٹھ کر واپس چلے گئے.
یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض سے ڈیل اور صدر کے استعفے کی خبریں جعلی ہیں : سید طلعت حسین
دوستانہ مشورہ
البتہ جب ان کے ایک قریبی دوست نے قائل کیا کہ ایسا کرنے سے کیریئر پر طویل مدتی منفی اثر پڑے گا تو چند گھنٹوں بعد دونوں واپس پریکٹس سیشن میں آ گئے.
ناقص سامان کی شکایت
ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن کے لیے زیادہ گیندیں دستیاب نہیں تھیں جس پر محمود سخت ناراض ہوئے، اس معاملے پر ان کی ٹیم کے مالک سے تلخ کلامی ہوئی جنھوں نے سابق کپتان سے بدتمیزی بھی کی.








