محمود الرشید کو 33 سال، ڈاکٹر یاسمین اور عمر چیمہ کو 10، 10 سال قید کا تحریری فیصلہ

انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں محمود الرشید کو 33 سال، ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری اور عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا انسانی ہمدردی مشن پر وار، امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ

ملزمان کی سزا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس دس سال قید کی سزا دی گئی۔ میاں محمود الرشید کو مختلف سکیشنز میں سزائیں سنائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بورڈ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

بری ہونے والے ملزمان

عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کردیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ دونوں کو سازش کی میٹنگ میں موجود ہونے کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔ رہنماؤں سمیت سات ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا دورۂ سیالکوٹ، گھریلو تشدد کی متاثرہ خواتین سے ملاقات، انصاف کی مکمل یقین دہانی

پراسیکیوشن کی شواہد

فیصلہ دیا گیا کہ پراسکیوشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چار رہنماؤں نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا۔ پراسکیوشن نے مختلف واٹس ایپ پیغامات اور 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں۔ ملزمان کے خلاف فرانزک رپورٹس بھی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ

فیصلہ کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔ ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا، اور اپنے حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا، تاہم پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...