صارفین کی نیٹ میٹرنگ رجسٹریشن روکنے کا انکشاف، ڈسکوز کو نوٹس جاری
نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی روک تھام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی کمپنیوں کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر نیپرا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈسکوز سے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی
نیپرا کی جانب سے نوٹس کا اجراء
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو نوٹس ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے مشاہدے میں آیا ہے کہ نئی نیٹ میٹرنگ رجسٹریشن روک دی گئی ہے۔ یہ اقدام انتہائی تشویش ناک ہے، کیونکہ نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنا مروجہ قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
فوری معلومات کی طلب
نیپرا نے اس معاملے کو موسٹ ارجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈسکوز تین ورکنگ دنوں کے اندر تمام تفصیلات فراہم کریں۔








