وزیراعلیٰ کے پی آج سے لاہور کا تین روزہ دورہ کریں گے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ لاہور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج سے لاہور کا تین روزہ دورہ کریں گے، سہیل آفریدی براستہ موٹر وے لاہور جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ٹیکس دفاتر ۲۷ سے ۳۱ دسمبر تک ٹیکس کلیکشن کے پیش نظر کھلے رہیں گے، ایف بی آر
پارلیمنٹرینز سے ملاقاتیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے، ان کے خیبرپختونخوا کا کوٹ لکھپت جیل جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
اسیر رہنمائوں کا دورہ
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسیر رہنمائوں کے گھروں کا دورہ بھی کریں گے۔ دورہ لاہور کے دوران سہیل آفریدی کئی اہم پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کی تقریب
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کا امکان ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی کے رہائشی علاقے زمان پارک بھی جائیں گے。








