ٹمبا باووما کو بونا کہنے پر بھارتی کرکٹرز نے معافی مانگ لی
بھارتی کرکٹرز کا غرور خاک میں مل گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹرز کا غرور خاک میں مل گیا۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو بونا کہنے پر معافی مانگنا پڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 4 بنگلہ دیشی باشندوں کی ایران جانے کی کوشش ناکام، ایجنٹس سمیت گرفتار
نسلی طنز اور ناپسندیدہ زبان کا استعمال
ٹیسٹ سیریز کے دوران جسپریت بمرا اور ریشب پنت نے باووما کیخلاف نسلی طنز اور ناپسندیدہ زبان استعمال کی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کے بعد شائقین کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ بھارتی کرکٹرز نے معافی مانگ لی لیکن آئی سی سی نے تاحال ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: دو ماہ میں ۲ چھوٹے بہن بھائی اللہ کو پیارے ہوئے، بڑا مشکل وقت گزارا: محمد عباس
جنوبی افریقی کپتان کا بیان
جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی زبان میں میرے بارے میں کچھ کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد میں دو سینئر کھلاڑی میرے پاس آئے اور معافی مانگی۔
معافی کی حقیقت
جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مجھ سے معافی مانگی تو مجھے مکمل طور پر علم نہیں تھا کہ اصل معاملہ کیا ہے۔ اس معاملے پر ٹیم کے میڈیا منیجر سے تصدیق کی۔








