راولپنڈی میں بیٹے نے اپنی ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل اور ایک خاتون کو زخمی کر دیا
راولپنڈی میں قتل کی واردات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کلر سیداں میں سوتیلے بیٹے نے بیوہ ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل اور دوسری خاتون کو زخمی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کے لیے اقدامات تیز، وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا
واقعے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سروبا چوہدریاں کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتولہ چاند بی بی کی لاش اور زخمی ہونے والی خاتون رقیبن بی بی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف مرد نکلی ، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
پولیس کی کارروائی
پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس نے فرار ملزم محمد رضا کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کا پس منظر
پولیس کے مطابق 45 سالہ ملزم محمد رضا نفسیاتی مریض اور غیر شادی شدہ ہے۔ پولیس نے آگاہ کیا کہ وہ اکثر گھر میں جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ جاں بحق ہونے والی بیوہ ماں کی عمر 75 سال سے زائد تھی۔








