شمالی کوریا کی پہلی ایٹمی آبدوز کی نئی تصاویر جاری
شمالی کوریا کی نئی ایٹمی آبدوز کا انکشاف
پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا نے اپنی پہلی ایٹمی آبدوز کی نئی تصاویر جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 14 واں اجلاس، سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر گفتگو
امریکی بحریہ کے جہازوں سے موازنہ
شمالی کوریا نے آبدوز کی نئی تصاویر جاری کرنے کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انکی پہلی جوہری آبدوز کا سائز امریکی بحریہ کے حملہ آور جہازوں میں سے کچھ کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان
کم جونگ اُن کا معائنہ
شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ان تصاویر میں کم جونگ اُن کو آبدوز میں گائیڈڈ میزائل کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ابھی تک لانچ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
بحریہ کی جدید کاری اور جوہری ہتھیار
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے ایٹمی آبدوز کی تیاری پر اپنی بحریہ کی جدید کاری اور جوہری ہتھیاروں میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
مقامی سطح پر پیش رفت
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری ہونے والی ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا میں مقامی سطح پر ایٹمی آبدوز کی تیاری میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، پہلی بار اس کا اعلان مارچ میں کیا گیا تھا۔








