باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں
کینبرا میں ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج کی لڑکیاں عیاشی اور آزادی کی وجہ سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتیں، اداکارہ غزالہ جاوید
پہلا دن: وکٹوں کی بارش
ٹیسٹ کے پہلے دن ہی بڑی تعداد میں وکٹیں گرنے سے اس کے پانچ دن تک جاری رہنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا
انگلینڈ کی بیٹنگ کا آغاز
انگلش کپتان بین سٹوکس نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنٹربائیڈن کی معافی پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی آ گیا
آسٹریلیا کو برتری حاصل
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم محض 110 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا نے 42 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
دوسرے دن کا آغاز
پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنائے اور انگلینڈ کیخلاف 46 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سگنلز ڈاؤن: راستہ خالی اور استقبال کے تمام انتظامات مکمل ہیں، اب گاڑی بلا خوف و خطر روانہ ہوسکتی ہے
ایشز سیریز کی صورتحال
واضح رہے کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی، برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دی تھی جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری قائم کرلی تھی۔
آخری ٹیسٹ میچ کی تاریخ
دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔








