اداکارہ انجلین ملک کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں
انجلین ملک نے کینسر کو شکست دے دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: سمہ سٹہ ایک بڑا جنکشن تھا، یہاں تقریباً تمام گاڑیاں ٹھہرا کرتی تھیں، اسے ہندوستان کے اندر جانے والی دوسری مرکزی لائن بھی کہا جاتا تھا
صحت کی آگاہی
انجلین ملک کینسر کی تشخیص کے بعد سے ہی اپنے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کینسر سے نجات حاصل ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ، بھارت تعلقات میں نئی پیشرفت
سوشل میڈیا پر خوشخبری
اس حوالے سے انجلین ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پاک سکین ایک فتح ہے، لیکن سفر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو زرداری
کینسر سے نجات کا اندازہ
اداکارہ نے بتایا کہ طبی طور پر کینسر سے پاک قرار دینے کے لیے صاف سکین کیلئے 2 سے 5 سال لگتے ہیں اور کبھی کبھی 10 سال بھی لگ سکتے ہیں، تو ہاں اب میں کینسر سے پاک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو پرائیوٹائزیشن کی بہت جلدی ہے، حکومت پرائیوٹائزیشن کے ذریعے بنیادی طور پر خسارہ نیشنلائز اور منافع پرائیوٹائز کر رہی ہے، چودھری منظور
کینسر کے دوران کی جدوجہد
انہوں نے مزید بتایا کہ کینسر کے دوران کچھ دن امید لاتے ہیں، کچھ خوف لاتے ہیں لیکن میں ان سب کا ہمت سے سامنا کرتی ہوں، آج کے لیے شکر گزار، کل کے لیے تیار اور کبھی ہمت نہ ہارنے کا جذبہ رکھتی ہوں۔
مداحوں کی محبت
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔








