مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس پر سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے تین رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح 3.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف
ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق
سپریم کورٹ نے مرحوم کوٹہ کے تحت ملازمت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے برقرار رکھ دیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو مقدمات پہلے ہی نمٹ چکے ہیں، انہیں دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا: لیاقت بلوچ
قانونی سقم کا عدم موجودگی
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں، مرحوم کوٹہ سے متعلق فیصلے حتمی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، مرحوم کوٹہ سے متعلق قوانین کی منسوخی کے فیصلے کو ماضی پر لاگو نہیں کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب
جنرل پوسٹ آفس کیس
عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ جنرل پوسٹ آفس کیس کا فیصلہ سابقہ نمٹائے گئے مقدمات پر لاگو نہیں ہوگا، عدالتی فیصلے اصولاً مستقبل پر لاگو ہوتے ہیں، جب تک ماضی پر اطلاق واضح نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک میچ میں 6 کیچز: رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا
ہائی کورٹ کے احکامات
سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ہائی کورٹ نے 2019 سے 2023 کے درمیان مرحوم کوٹہ کے تحت ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات دیے تھے۔
سندھ حکومت کی درخواست
سندھ حکومت نے مرحوم کوٹہ پر تقرریوں کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔







