مریم نواز: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اور ریسکیو سروسز میں بہتری لائی جا رہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی اور آگاہی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلیشیئر گرنے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سیاح جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا گہرے رنج و دکھ کا اظہار
احتیاط اور آگاہی کی ضرورت
قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے احتیاط، آگاہی اور پیش بندی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکی پر 80 برس کے بزرگ کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج
ارلی وارننگ سسٹم کی بہتری
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرے کے پیش نظر ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، اسلام آباد میں کئی مقامات کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے، پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات
حفاظتی اقدامات اور ریسکیو سروسز
قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناراض بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل: چھ ماہ سے میکے میں رہائش
عوامی آگاہی کی اہمیت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر فرد کو قدرتی آفات کے دوران محفوظ رکھنا اور مشکلات کے وقت ریسکیو کو یقینی بنانا ہے۔ قدرتی آفات کے خطرات سے بچاؤ کی عوامی آگاہی ضروری امر ہے۔
زندگی کی حفاظت کی مشترکہ ذمہ داری
زندگی کے تحفظ کے لیے بروقت حفاظتی تدابیر اپنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ رکھے۔








