ملائیشیا: ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو 4 مقدمات میں مجرم قرار دیدیا
نجیب رزاق کی سزا کا فیصلہ
کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلے کی اصل وجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کا خط ہے،وکیل منیر اے ملک
ہائی کورٹ کا فیصلہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق غیرملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہائی کورٹ نے نجیب رزاق کو 4 مختلف مقدمات میں مجرم قرار دیا۔ سابق وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کا مجرم بھی قرار دیا گیا ہے، اور ان پر منی لانڈرنگ کے 21 الزامات لگے ہیں۔
ممکنہ سزائیں
غیرملکی میڈیا کے مطابق، سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر 15 سے 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے، اور ان پر ہر الزام کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔








