نامور تجزیہ کار ارشاد احمد عارف کی تازہ کتاب شائع ہو گئی
تازہ کتاب کی اشاعت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور تجزیہ کار اور گروپ ایڈیٹر ’’92نیوز‘‘ ارشاد احمد عارف کی تازہ کتاب شائع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دو بھائیوں کو کچلنے والی ملزمہ کا بیان ریکارڈ
کتاب کا تعارف
کتاب’’Wisdom of Prophet MUHAMMAD, How To Live انگریزی زبان میں ان منتخب احادیث کا مجموعہ ہے جو روزمرہ امور میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتی ہیں۔ یہ کتاب ان افراد، طلباء اور اوورسیز کے لیے بہت کارآمد ہے جو انگریزی میں آداب زندگی، جدید مسائل کا حل احادیث نبویﷺ کی روشنی میں تلاش کرتے ہیں۔
شائع کرنے والا
یہ کتاب پروگریسو بکس اردو بازار لاہور نے شائع کی ہے۔








