حکومت اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے فرار اختیار کر رہی ہے: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسلام آباد بلدیاتی انتخاب سے فرار اختیار کر رہی ہے۔ حکومت بلدیاتی اور کنٹونمنٹس کے ساتھ بدترین کھلواڑ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دے دی
مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت
’’جنگ‘‘ کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلام مسلمانوں کو اقلیتوں کے حقوق، عزت و احترام کے تحفظ کا حکم دیتا ہے۔ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور بھارت میں غیر محفوظ ہیں۔ اسرائیل پورے دنیا میں رسوا ہوگیا، عالم اسلام کا انتشار اسرائیل کی زندگی ہے۔ مسلم ممالک کا اتحاد پوری امت کے لیے ناگزیر ہے۔
یواے ای کے صدر کا دورہ
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ صدر متحدہ عرب امارات شیخ زاید النیہان کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔








