نائجیریا نے داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کر دی
نائجیریا میں امریکی فضائی حملے
ابوجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا نے داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تفتان سے گاڑی ہندوستان کے سرحدی قصبے اٹاری تک آتی تھی وہاں سے اْسکو آگے بیناپول تک انڈین ریلوے کا انجن لیکر جاتا تھا
حملوں کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی وزارت خارجہ نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ جاری کردہ بیان میں نائیجیریا کے حکام نے کہا کہ امریکی فضائی حملوں میں دہشتگرد اہداف کو انتہائی درست انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے امریکا اور عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ نے مقدمات کی تفصیلات کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
نائیجیرین وزیر خارجہ کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق نائیجیرین وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر کام جاری رکھیں گے، یہ ایک مشترکہ آپریشن تھا، جس میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی صدر کا موقف
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں داعش مسیحیوں کو بے رحمی سے قتل کر رہی تھی اس لیے وہاں محکمہ جنگ نے کئی کامیاب حملے کیے ہیں۔ امریکہ نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف طاقتور اور مہلک حملہ کیا ہے۔








