چین سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی تیسری کھیپ کراچی پہنچ گئی
چین کی انسانی ہمدردی کی امداد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فراہم کی گئی امدادی سامان کی تیسری کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہے۔ اس کھیپ میں 100 کشتیاں، 5000 خیمے اور 8000 کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان کو فوری طور پر ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئرہاوس پہنچا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم پیش رفت ،طور خم اور چمن پر جدید ترین باڈر ٹرمینلز تکمیل کے آخری مراحل میں، افتتاح کب متوقع ہے؟ تفصیلات جانیے
پہلی اور دوسری کھیپ کی تفصیلات
این ڈی ایم اے کے مطابق، چین کی جانب سے اس سے قبل بھی 2 امدادی کھیپیں موصول ہو چکی ہیں۔ پہلی کھیپ (28 ستمبر 2025) میں 9 ہزار کمبل اور 300 خیمے شامل تھے۔ دوسری کھیپ (4 اکتوبر 2025) میں 16 ہزار کمبل، 700 خیمے، 1000 لائف جیکٹ اور 4 ہزار سلیپنگ بیگز شامل تھے۔
مجموعی امدادی سامان
چین سے موصول ہونے والی تینوں کھیپوں میں مجموعی طور پر 33 ہزار کمبل، 6 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، 1000 لائف جیکٹ اور 4 ہزار سلیپنگ بیگز شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے تمام دستیاب وسائل کو متاثرہ افراد تک بروقت پہنچانے کے لیے استعمال کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔








