Activities Kick Off at Lahore Youth Festival: Showcasing Logos from Various Educational Institutions and Engaging Youth

لاہور یوتھ فیسٹیول کی سرگرمیاں شروع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور یوتھ فیسٹیول کی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں فیسٹیول کے لوگو اور فلوٹ کی رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
شرکت کا جوش و خروش
لوگو بیکن ہاؤس یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، سپیرئیر یونیورسٹی اور کامسیٹس میں لے جایا گیا جہاں طلباء و طالبات کی دلچسپی نمایاں تھیں۔ نوجوانوں کی طرف سے یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں میں حصہ لینے کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہندراسنگھ دھونی روزانہ کتنا دودھ پیتے ہیں؟ آخر کار سابق بھارتی کپتان کھل کر بول پڑے
آگاہی اور رہنمائی
اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے طلباء کو یوتھ فیسٹیول کے فوائد، اغراض و مقاصد اور اس میں شرکت کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ طلباء نے لاہور یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں میں حصہ لینے کے حوالے سے گہری دلچسپی کے اظہار کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے نئی نسل کو ترقی اور بہبود کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے ویژن کی تعریف کی اور نوجوانوں کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ کا عزم
اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کو صلاحیتیں آزمانے کے مواقع دینے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی اس امر کا اظہار کیا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول نہ صرف تفریح بلکہ صحت مند مقابلوں کے رجحان کو بھی پروان چڑھائے گا۔