متحدہ عرب امارات کے قابل احترام صدر کا پہلا سرکاری دورہ باعث فخر ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورۂ پاکستان پر خیرمقدم
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہل پنجاب کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو خوش آمدید کہا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات تعلقات لازوال اور بے مثال ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے قابل احترام صدر کا پہلا سرکاری دورہ باعث فخر ہے۔ صدر محمد بن زاید النہیان کو پاکستان سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ صدر محمد بن زاید النہیان کا دورہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا。








