پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور وفد کے داخلے کی منظوری دیدی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔
اجازت کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور وفد کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ صوبائی وزراء، کابینہ ارکان، سینیٹرز، ایم این اے اور ایم پی ایز بھی ہوں گے۔ سہیل آفریدی اور ان کے وفد کی مکمل فہرست اسمبلی سیکیورٹی کو فراہم کردی گئی ہے، جہاں وہ اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔
لاہور میں قیام
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور میں تین روزہ قیام کریں گے۔ وہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا خیرمقدم
اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج پنجاب اسمبلی میں ہمارے مہمان ہیں۔ ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔








