برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری
پاکستان کی وزارت خارجہ کا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ہزار بچوں کا باپ، دنیا میں سب سے بڑی جسامت، سب سے زیادہ عمر، آدم خور مگر مچھ کی 124 ویں سالگرہ
برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی طلبی
’’جنگ‘‘ کے مطابق ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ میٹ کینل کو دن 2 بجے کے قریب طلب کیا گیا اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا۔
احتجاج کی نوعیت
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو برطانیہ میں مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا، مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی۔ احتجاج کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔







