ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار
لاہور میں انسانی اسمگلنگ کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کارروائی میں مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کی شناخت محمد آصف اور احمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
ملزمان کی گرفتاری
ترجمان کے مطابق، ملزم محمد آصف کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور جبکہ ملزم احمد علی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان نے شہریوں کو برطانیہ اور ترکیہ میں ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 31 لاکھ روپے ہتھیائے۔
مقدمات اور چھپنے کی کوشش
ملزم آصف علی ایف آئی اے میں درج متعدد مقدمات میں نامزد ہے۔ دونوں ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور اس کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔








