وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو دورہ کرنے کے دوران روٹی شوٹی کھانے اور تفریح کرنے کی مکمل اجازت ہے، عظمیٰ بخاری
خوش آمدید کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے پی کو لاہور آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پچھلی بار علی امین گنڈا پور لاہور آئے تھے تو لاہور کی بتیاں دکھائی تھیں۔ وزیر اعلی کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں، تصاویر کھینچیں، جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی میں جاکر لاگو کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کبڈی کھلاڑی بھارتی ٹیم کا جھنڈا اٹھاکر میدان میں اترگیا، فیڈریشن کا سخت ایکشن کا اعلان
تفریحی دورہ
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی صاحب کو ان کی کیبنٹ نے کہا ہے کہ پشاور گندا بہت ہے، وہاں کے حالات خراب ہیں، تو یورپ دیکھنے لاہور چلتے ہیں۔ یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں۔ کے پی وزیر اعلیٰ کو دورہ کرنے کے دوران روٹی شوٹی کھانے اور تفریح کرنے کی مکمل اجازت ہے۔ یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح کریں، ان کو مکمل اجازت ہوگی۔ انہیں بدزبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر یہ بدتمیزی کریں گے تو پھر ہاں جی۔
یہ بھی پڑھیں: تاجکستان کی وزیرِ ثقافت کامیاب ثقافتی دورے کے بعد واپس روانہ، وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے رخصت کیا
پنجاب کی مہمان نوازی
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ یہ سیکھ کر خوش ہوکر ویک اینڈ گزار کر واپس جائیں۔ سہیل آفریدی فتنہ خان سے زیادہ بڑے لیڈر نہیں ہیں۔ جب بھی فتنہ خان کی جانب سے باہر نکلنے کی کال آئی تو کتنے لوگ باہر نکلے؟ لبرٹی مارکیٹ خوبصورت سجا ہوا ہے، کرسمس ٹری لگا ہوا ہے، لائٹیں دیکھیں لیکن پودے تباہ کریں گے۔ ان کے ساتھ جنگلی لوگ آئیں گے تو غلط بات ہے۔ پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑ میں اسلحہ اور منشیات لانے کی اجازت نہیں ہے۔
مہمانوں کی ذمہ داری
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ گنڈا پور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی گئی تھی۔ لاہور پولیس نے آج وزیر کے پی سٹاف سے خود رابطہ کیا تو کوئی جواب نہیں دیا۔ ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں۔








