عمران خان کے نظریئے، آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی،ریحانہ ڈار
خوش آمدید سہیل آفریدی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ لاہور کے موقع پر راوی ٹول پلازہ پر شاندار اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے والہانہ نعروں اور بھرپور جذبے کے ساتھ سہیل آفریدی کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے
عوامی حمایت کا جذبہ
اپنے ’’ایکس‘‘ بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نظریئے، آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی۔ راوی ٹول پلازہ پر نظر آنے والا جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی حمایت کسی جبر سے ختم نہیں کی جا سکتی۔ ظلم و جبر کے باوجود نظریاتی وابستگی مزید مضبوط ہو چکی ہے۔ انشاءاللہ یہ قافلہ حق اور سچ کی فتح تک رکے گا نہیں۔
سوشل میڈیا پر ریحانہ ڈار کی باتیں
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ لاہور کے موقع پر راوی ٹول پلازہ پر شاندار اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے والہانہ نعروں اور بھرپور جذبے کے ساتھ سہیل آفریدی کا خیرمقدم کیا۔
عمران خان کے نظریے، آئین کی… pic.twitter.com/snDCwxQcwR
— Rehana Dar (@RehanaImtiazDar) December 26, 2025








