وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے صدر کی ملاقات، جاری منصوبوں کا جائزہ
ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی
اہم نکات
ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا اور دوطرفہ تعاون کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے:عظمیٰ بخاری
تعاون کے شعبے
ملاقات میں سرمایہ کاری، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور آئی ٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر عوامی روابط اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں شراکت داری وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
علاقائی اور عالمی صورتحال
وزیراعظم اور صدر یو اے ای نے علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا۔








