پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے,طارق فضل چودھری
ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمجھوتہ ایکسپریس
ملک دشمن ایجنڈا
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ سیاست نہیں بلکہ ملک دشمن ایجنڈا اور بیرونی سرپرستی میں چلایا جانے والا زہریلا پروپیگنڈا ہے۔ قومی سلامتی کے محافظوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے۔ ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر بیان
پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ یہ سیاست نہیں بلکہ ملک دشمن ایجنڈا اور بیرونی سرپرستی میں چلایا جانے والا زہریلا پروپیگنڈا ہے۔ قومی سلامتی کے محافظوں…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) December 26, 2025








