بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے کئی بار منت کی، وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر کا دعویٰ
اختیار ولی خان کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 روز میں بیرسٹر گوہر نے 3 مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے سال میں پہلی ملاقات میں ہم ایک جسم دو قالب بن چکے تھے، غلطیوں کو چھوڑنے کا وعدہ کر کے پھر محنت کا ڈول ڈال دو کامیاب ہو جاؤ گے
محمود اچکزئی کی بات چیت کا اختیار
اختیار ولی نے کہا کہ محمود اچکزئی کو بات چیت کا اختیار دینا بانی پی ٹی آئی کا اپنی پارٹی پر عدم اعتماد ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا مقصد پورا ہو جائے گا تو وہ شاید اچکزئی کو ہری جھنڈی دکھا کر نکل جائیں۔
گفتگو میں موجودہ صورتحال
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ ان کا لہجہ درست ہوا تو یہ مذاکرات انہیں بہت کچھ دے سکتے ہیں، قومی اتحاد و یگانگت کے لیے اچکزئی اور کوٹ لکھپت کے قیدیوں سے بھی بات کریں گے۔








